15

نواز شریف کی جڑانوالہ جلسے میں زبان پھسل گئی ،جو لوگ سمجھتے ہیں نا اہلی صحیح ہوئی وہ ہاتھ کھڑا کریں

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جنوری2018ء):پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے کل کے روز جڑانوالہ میں جلسہ منعقد کیا گیا تھا جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی سمیت دیگر مسلم لیگ ن کی اعلی شخصیات نے شرکت کی ،نواز شریف نے اس قدر اپنا جوش خطاب کیا کہ زبان ہی پھسل گئی ،نواز شریف جلسے کے شرکاء سے کہنے لگے جو لوگ سمجھتے ہیں کہ میر ی نا اہلی صیح ہوئی وہ لوگ ہاتھ کھڑا کریں جس پر جلسے میں موجود تمام شرکاء کی جانب سے ہاتھ کھڑے کر دیئے گئے جس پر انہیں اپنے لفظوں کی ادائیگی کا احساس بعد میں ہوا کہ انہوں نے جوش خطابت میں لوگوں سے کیا کہہ دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں