17

چینی ماہرین نے پاؤں کے متعلق عجیب تفصیلات بتا دی پڑھیے اس رپورٹ میں

ماہرین کےمطابق ہمارا پاؤں ہماری صحت کے متعلق بہت ساری معلومات مہیا کرتا ہے ایسے ہی پاؤں کے ذریعے کسی کی ذات اور شخصیت کے متعلق جاننے کا فن بھی صدیوں سے چلا آرہا ہے چینی ماہرین اسے شخصیت کا آئینہ بھی کہتے ہیں۔

ان کا خیال ہے جب ہمارے جسم میں کہیں دردیا کوئی اور مسئلہ ہوتا ہے تو وہ ہمارے پاﺅں کے ذریعے ہی سامنے آنے لگتا ہے۔آئیے آپ کو بھی بتاتے ہیں کہ اگر آپ کے پاﺅںکے انگوٹھے کے برابر والی انگلی دیگر انگلیوں سے لمبی ہے تو چینی ماہرین اس کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔

چین کے طبی ماہریں کا کہنا ہے کہ اگر آپ کے پاﺅں کی ساخت ایسی ہوتو اس کا مطلب ہے کہ آپ میں قائدین کی خصوصیات موجود ہیں اور ایسے لوگ بہت زیادہ تخلیقی اور زبردست سوچ کے مالک ہوتے ہیں۔

ایسے لوگ رہنما بن سکتے ہیں اوروہ کسی بھی مشکل صورتحال کو اپنے حق میں کرلیتے ہیں۔ایسے لوگ جن کی یہ انگلیاں چھوٹی ہوتی ہیں وہ بہت زیادہ صلح پسند اور سکون میں رہنا پسند کرتے ہیں۔ چینی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ جن لوگوں کے پپروں کے انگوٹھے دیگرانگلیوں سے لمبے ہوں تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ آپ بہت زیادہ ذہین اور عقلمند ہیں۔جن کے پاس ہر مشکل کا حل ہوتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں