122

سانحہ ماڈل ٹاﺅن ازخودنوٹس کیس،اے ٹی سی کے جج کی چھٹی منسوخ ،سپریم کورٹ کاروزانہ کی بنیادپر سماعت کا حکم

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ ماڈل ٹاؤن ازخودنوٹس کی سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے اے ٹی سی کے جج اعجاز اعوان کی چھٹی منسوخ کردی اور مقدمے کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے ازخود نوٹس کی سماعت کی، چیف جسٹس پاکستان نے اے ٹی سی جج اعجازاعوان کوروزانہ کی بنیادپرسماعت کرنے کاحکم دیتے ہوئے جج اعجازاعوان کی چھٹی منسوخ کردی۔سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق ہائیکورٹ میں زیرالتوامقدمات 2ہفتے میں نمٹانے اورجسٹس باقرنجفی رپورٹ عدالتی ریکارڈکاحصہ بنانے کابھی حکم دے دیا، عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو شام 4 بجے تک رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ماورائے قانون کوئی اقدام نہیں کریں گے ،میرے ججز کی عزت نہ کرنے والا کسی رعایت کا مستحق نہیں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا نوازشریف سمیت سیاسی شخصیات کی طلبی سے متعلق حکم اے ٹی سی میں ہے ؟، پراسیکیوٹرجنرل نے سانحے کے دونوں مقدمات اوراستغاثہ کاریکارڈعدالت میں پیش کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں