20

پاکستان میں ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی کرنے والوں میں فنکار سر فہرست

پاکستان میں ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی کرنے والوں میں فنکار سر فہرست،فنکاروں نے ٹریفگ سگنل توڑنے کی انوکھی وجہ بتا دی۔تفصیلات کے مطابق فنکاروں نے ٹریفک سگنلز کی پاسداری ختم کر دی۔

ایک قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی کرنے والوں میں فنکار سب سے آگے ہیں ۔فنکاروں نے ٹریفک سگنلز کو توڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اگر ہم سگنل پر رکیں تو مدا ح سیلفیاں لینے آ جاتے ہیں۔

جس سے ہم شدید الجھن کا شکار ہوتے ہیں۔ایک حالیہ سروے کے مطابق پاکستانی فنکاروں کی اکثر تعدادٹریفک کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئی جگہوں پر حادثات کا شکار ہونے سے بال بال بچی ہے جب کہ سگنلز پر لگے خفیہ کیمروں کی مدد سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ اکثرسینئیر فنکار ٹریفک کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں