47

اسلام آباد کے گیسٹ ہاؤس سے ڈاکٹر اور لڑکی کی لاش برآمد

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے گیسٹ ہاؤس سے ڈاکٹر اور لڑکی کی لاشیں ملی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں تھانہ شالیمار کی حدود میں واقع گیسٹ ہاؤس سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں،پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر جب کمرے کا دروازہ کھولا گیا تو اندر سے بدبو آرہی تھی،لاشوں کو ایمبولنس کے ذریعے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ کمرے سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرکےمہمان خانے کی انتظامیہ سے پوچھ گچھ اور ان کے بیانات ریکارڈ کر لیےگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے جس میں مرد کا نام رانا آفتاب ہے جو آنکھوں کے معروف ڈاکٹر اور اسلام آباد کے مختلف اسپتالوں میں امراضِ چشم کے ماہر کے طور پر کام کرتے تھے جب کہ لڑکی کا نام زوبدہ ہے جس کا تعلق گولڑہ سے ہے۔

بعدازاں پمزاسپتال میں لاشوں کا پوسٹمارٹم مکمل کرلیا گیا ۔پمز میڈیکو لیگل آفیسر ڈاکٹر نسرین بٹ کے مطابق پوسٹمارٹم رپورٹ میں دونوں کے معدے میں شراب کی کثیرمقدار پائی گئی، اس کے ساتھ ساتھ معدے میں مقوی گولیوں کی بڑی مقدار بھی پائی گئی ہے جب کہ دونوں کے معدے میں گیس کی کچھ مقدار بھی پائی گئی ہے، دونوں کے معدے سے نمونے لے کر لاہور لیبارٹری بھجوادئیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں