1,840

میاں بیوی کی لڑائی جب وہ نماز سے فارغ ہوکر بارگاہ ایزدی میں دعا کے لئے اپنے ہاتھوں کو اٹھانے لگی تو…

میاں بیوی کی لڑائی جب وہ نماز سے فارغ ہوکر بارگاہ ایزدی میں دعا کے لئے اپنے ہاتھوں کو اٹھانے لگی تو شوہر اس کی طرف لپکا اور ہاتھوں کو پکڑلیا ور کہا کہ اللہ کی بندی سجدے میں کی گئیں بددوائیں کافی نہیں ہیں بیوی نے کہا کہ تیرا کیا خیال ہے کہ میں انتی جلدی اپنے ہاتھ نیچے کرلوں گی شوہر بخد یہ سب مجھ سے غصہ میں ہوا ہے میں نے قصد آنہیں کیا


ایک شخص نے اپنی بیوی کو اس کے بچوں ہی کے سامنے بڑی بے دردی سے مارا، جس سے بچے خوف زدہ ہوکر رونے لگ گئے. بچوں کا یہ حال دیکھ کر ماں رنجیدہ ہوگئی، جیسے ہی اس کے شوہر نے اس کے چہرے پر مارا تو روتے ہوئے کہنے لگی میں بچوں کی وجہ سے رو رہی ہوں اور پھر اچانک کہا.میں جا کر کے تیری شکایت کروں گی.. شوہر: تجھے کس نے کہہ دیا میں تجھے باہر جانے کی اجازت دوں گا.. بیوی: کیا تیرا خیال ہے تو نے دروازے اور کھڑکیوں سمیت سارے رابطے کے دروازے بند کر دیے ہیں؟..اسی لیے تو مجھے شکایت کرنے سے روک لےگا.. شوہر: انتہائی تعجب کے ساتھ پھر تم کیا کروگی؟.. بیوی: میں رابطہ کروں گی.. شوہر: تیرے سارے موبائل میرے پاس ہیں اب جو تو چاہے کر.. جیسے ہی بیوی حمام کی طرف لپکی، شوہر نے سمجھا شاید یہ حمام کی کھڑکی سے بھاگنے کی کوشش کرے گی، اسی لیے شوہر بھاگ کر جلدی سے حمام کے باہر کھڑکی کے پاس کھڑا ہوکر انتظار کرنے لگا، جب شوہر نے دیکھا کہ یہ عورت نکلنے کی بالکل کوشش نہیں کر رہی ہے تو وہ واپس اندر آیا اور حمام کے دروازے کے پاس آ کر کھڑا اسکے نکلنے کا انتظار کرنے لگا. جب وہ حمام سے باہر نکلی تو چہرہ وضو کے پانی سے تر تھا اور لبوں پر بہت ہی پیاری سی مسکراہٹ سجا رکھی تھی. بیوی نے کہا: میں تیری صرف اس سے شکایت کروں گی جس کے نام کی تو قسم اٹھاتا ہے اس سے مجھے تیری بند کھڑکیاں تیرے مقفل دروازے اور موبائلوں کی ضبطگی سمیت کوئی بھی چیز نہیں روک سکتی اور اس کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے ہیں. شوہر نے اپنا رخ بدلا اور کرسی پر بیٹھ کر خاموشی کے ساتھ گہری سوچ میں ڈوب گیا..۔۔۔جاری ہے ۔


اندر جاکر بیوی نے نماز اداکی اور خوب لمبا سجدہ کیا، شوہر بیٹھا یہ سب دیکھ رہا تھا. جب وہ نماز سے فارغ ہوکر بارگاہِ ایزدی میں دعا کے لیے اپنے ہاتھوں کو اٹھانے لگی تو شوہر اس کی طرف لپکا اور ہاتھوں کو پکڑ لیااور کہا کہ سجدے میں میرے لیے کی گئی بد دعائیں کافی نہیں ہیں؟ عورت نے پرسوز لہجے میں کہا کہ تیرا خیال ہے کہ میں اس سب کے بعد بھی جو تو نے میرے ساتھ کیا ہے، اتنی جلدی اپنے ہاتھ نیچے کرلوں گی؟ شوہر: بخدا!.. یہ سب مجھ سے غصہ میں ہوا ہے میں نے قصداً نہیں کیا.. بیوی: اسی لیے میں تیرے لیے تھوڑی دعا پر اکتفا نہیں کرسکتی. بددعائیں تو میں شیطان کے لیے کر رہی تھی جس نے تجھے غصہ دلایا، میں اتنی احمق نہیں ہوں کہ اپنے شوہر اور شریکِ حیات کے لئے بددعا کروں.. یہ سن کر شوہر کی آنکھوں سے آنسوؤں کی جھڑی شروع ہو گئی اور اس نے بیوی کے ہاتھ کو بوسہ دیتے ہوئے کہا: میں آج آپ سے وعدہ کرتا ہوں۔۔۔جاری ہے ۔


کبھی بھی آپ کو برائی کے ارادے سے ٹچ تک نہیں کرونگا.. یہ ہی وہ نیک بیوی ہے جس کے بارے میں اللہ اور اس کے رسول نے خیرخواہی کی تاکید کی تھی.. تم ان کے بن کر رہو وہ تمہاری بن کر رہیں گی. اللہ تعالیٰ ہم سب کو ایسی نیک بیویاں عطا فرمائے. آمین.