63

نوازشریف نے شیخوپورہ جلسے میں10روپےسے لیکر5000ہزارکےنوٹ لہرا دیے

50،100یا1000نہیں10روپے کی رشوت ثابت کردوساری عمرکیلئے ریٹائرڈ ہوجاؤں گا،نوازشریف کوکیوں نکالاگیا؟ دیکھوسارا جلسہ پوچھ رہاہے کہ نوازشریف کوکیوں نااہل کیا؟سابق وزیراعظم نوازشریف کاخطاب
شیخوپورہ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 فروری 2018ء):مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ 10روپے کی رشوت ثابت کردوساری عمرکیلئے ریٹائرڈہوجاؤں گا،نوازشریف کوکیوں نکالاگیا؟ دیکھوسارا جلسہ پوچھ رہاہے کہ نوازشریف کوکیوں نااہل کیاہے؟۔وہ آج شیخوپورہ میں عوامی جلسے سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے خطاب کے دوران اسٹیج پر50روپے کا نوٹ لیکر عوامی جلسے کے شرکاء کی جانب لہراتے ہوئے سوال کیاکہ کوئی ثابت کردے کہ نوازشریف نے 50روپے کی رشوت لی۔
پھر 100روپے کانوٹ لیکر عوام سے مخاطب ہوئے کہ کوئی ثابت کردے نوازشریف نے 100روپے کی رشوت لی ہے ۔میں ساری عمرکیلئے سیاست سے ریٹائرڈ ہوجاؤں گا۔نوازشریف نے ایک ہزاراورپھر پانچ ہزارکانوٹ لیکر شرکاء سے سوال کیاکہ ثابت کردے کہ نوازشریف نے رشوت لی ہو؟ ایسا نوازشریف پرکوئی الزام نہیں ہے۔کسی بھی جج سے جاکرپوچھ لو۔پاکستان کاسب سے چھوٹانوٹ 10روپے کا ہے اتناہی ثابت کردیں۔کہ نوازشریف نے 10روپے کی رشوت لی ہے؟ رشوت ثابت کردوساری عمرکیلئے ریٹائرڈہوجاؤں گا۔انہوں نے کہاکہ ان سے سوال کیاجائے کہ جنہوں نے نوازشریف کونااہل کیاہے؟ ان سے پوچھوکہ نوازشریف کوکیوں نااہل کیاہے؟نوازشریف نے کہاکہ سارا جلسہ پوچھ رہاہے کہ نوازشریف کوکیوں نااہل کیاہے؟