378

”یہ کام پہلے ریحا م خان کرتی تھیں کیا اب بھابھی اس کام کو آگے بڑھائیں گی ؟

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کے چرچے ہر طرف ہیں تاہم آج کپتان میڈیا کے سامنے آئے تو نئی بھابھی سے متعلق صحافیوں نے بھی سوالوں کی بارش کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کا اختتام کیا تو صحافیوں سے سوالوں کا سلسلہ شروع کیا ،اس دوران صحافی نے عمران خان سے پوچھا کہ خیبر پختون حکومت کا بے گھر بچوں سے متعلق منصوبے ’زمنگ کور‘جو کہ پہلے ریحام خان چلایا کرتی تھیں کیا اب اسے بھابھی دیکھیں گی ؟جس پر عمران خان نے جھٹ سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”وہ نہیں دیکھیں گی اور منصوبہ روکا نہیں بلکہ رواں دواں ہے اور یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا واحد منصوبہ ہے ۔“


اس سے قبل خاتون صحافی نے عمران خان کو پہلے تو شادی کی مبارک بادی اور ساتھ ہی سوال پوچھا کہ ’بھابھی کا تعلق تو پنجاب سے ہے تاہم آپ بھابھی کو کے پی کے کا دورہ کب کروا رہے ہیں اور منہ دکھائی کب ‘۔عمران خان اس سوا ل پر کھل کر مسکرائے اور جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”ابھی تو میں نے ان چیزوں کا سوچا ہی نہیں ہے کہ کیا کرناہے ،بس شکریہ آپ کی مبارک کا “۔