145

چینی زبان سیکھنے والوں کےلیے خوشخبری

پشاور:میونسپل تعلیمی اداروں میں چینی زبان سکھائی جائے گی۔باقاعدہ آغاز نئے تعلیمی سیشن سے ہوگا۔ چین اور پاکستان کے درمیان دوستی بے مثال ہےجس کومزید مضبوط سی پیک منصوبے نےبنایاہے۔اس منصوبے سے بہتر استفادے کے لئے پشاورکی ضلعی حکومت نے چینی زبان سکھانے کا فیصلہ کرلیاہے تاکہ پشاور کے نوجوان مستقبل میں آگے بڑھنے کے بہتر مواقع حاصل کرسکیں۔ میونسپل تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلبہ بھی نئی زبان کے علم کے حصول سےخوش ہیں۔ سی پیک سے معاشی ترقی کے ساتھ ملک میں چینی زبان ،تاریخ ،علم وثقافت کے نئے باب بھی کھلیں گے ۔