381

ایچ ای سی کی13یونیورسٹیز کےایم فل،پی ایچ ڈی کورسز پر پابندی

اسلام آباد : ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے تیرہ جامعات کی ایم فِل اور پی ایچ ڈی کورسز پر پابندی لگا دی۔ چیئرمین ہائر ایجوکیشن کے مطابق تیرہ جامعات آن لائن ایجوکیشن کے ذریعے بھی ایم فل اور پی ایچ ڈی کر وارہی تھیں جو معیار پر پورا نہیں اتر رہے تھے۔ ہائی ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے ملک بھر کی 13جامعات کے ایم فِل اور پی ایچ ڈی کورسز پر پابندی عائد کردی۔ چیئرمین ایچ ای سی کے مطابق جامعات نے اختیارات سے تجاوز کیا،جس کے بعد متعلقہ جامعات کے آن لائن ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام پر پابندی لاگئی گئی ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مطابق مندرجہ ذیل یونی ورسٹیز کے آئن لائن ایم فل اور پی ایچ ڈی کورسز پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی، کامسیٹ انسٹیٹوٹ، گومل،ڈی آئی خان کا ڈسٹنس لرننگ پروگرام، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، یونیورسٹی آف پشاور، یونیورسٹی ایگریکلچر فیصل آباد، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، یونیورسٹی آف فیصل آباد، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان، شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور، یونیورسٹی آف سندھ، یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ