107

جماعت اسلامی حکومت میں ہمارے اتحادی تھے جو کامیاب رہا ہمارے درمیان کوئی ناراضگی نہیں ہے : وزیراعلی پرویز خٹک

جماعت اسلامی سے سیاسی یا انتخابی اتحاد نہیں تھا ، صرف حکومت میں وہ ہمارے اتحادی تھے جو کامیاب رہا ہمارے درمیان کوئی ناراضگی نہیں ہے۔ لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اعظم خان کی رہائش گاہ پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ماضی کے ٹوٹے پھوٹے اور تباہ حال صوبے کواپنے پاو¿ں پرکھڑا کیااورسیاست زدہ اداروں کی بحالی کیلئے اصلاحات کیں صوبے میں ترقی کا عمل شروع ہے اور ہر شعبے میں تبدیلی کی ٹھوس بنیادیں رکھ دی ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان، علی زیدی، وزیراعلی کے ترجمان و ممبر صوبائی اسمبلی شوکت علی یوسفزئی، سینئر صحافی اور اینکر پرسنز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد کے حوالے سے سوال پر وزیراعلی نے کہاکہ ان کا جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد حکومت کی سطح تک تھا جو کامیاب رہا ہے ،ان سے سیاسی اتحاد نہیں کیا تھا وہ ایک الگ اور مستقل سیاسی جماعت ہے۔ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی قیادت کی اپنی سوچ اور ترجیحات ہیں۔ ان سے سیاسی یا انتخابی اتحاد کیا ہی نہیں تھا حکومت میں وہ ہمارے اتحادی تھے جو کامیاب رہا ہمارے درمیان کوئی ناراضگی نہیں ہے۔