103

گنڈا پور کی ویڈیو لیک کرنے پر 320 طالبات ہاسٹل سے فارغ

لاہور(مانیٹرنگ سیل) عوامی تحریک کے رہنما اور منہاج القرآن یونیورسٹی ہاسٹل کے منتظم خرم نواز گنڈا پور کی ویڈیو لیک کرنے پر یونیورسٹی انتظامیہ نے 320 طالبات کو ہاسٹل سے نکال دیا، انتظامیہ نے طالبات کو 31 مئی تک ہاسٹل خالی کرنے کا حکم دیا ہے، گرلز ہاسٹل میں طالبات کے والدین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جن بچیوں کا قصور ہے ان کو نکالا جائے باقی سب کو نہیں، باہر پرائیوٹ ہاسٹل کا خرچہ کہاں سے برداشت کریں گے،دوسری جانب طالبات کا کہنا ہے کہ چند طالبات کی حرکت کی سزا باقی طالبات کیوں بھگتیں، انتظامیہ کو چاہیے کہ انصاف سے فیصلہ کرے

،واضح رہے کہ چند روز قبل منہاج القرآن یونیورسٹی ہاسٹل کے منتظم خرم نواز گنڈا پور کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں خرم نواز گنڈا پور منہاج القرآن یونیورسٹی کی طالبات پر غصے سے برس رہے ہیں،خرم نواز نے طالبات کو ڈانٹتے ہوئے انتہائی بدتمیزی کی اور سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ’ابھی تم نے میرا دوسرا روپ نہیں دیکھا، تم لوگوں کے ماں باپ نے تمہیں تمیز نہیں سکھائی؟ جس کی آواز نکلی وہ باہر جائے گی جو ہیرو اور دلیر بنتی ہیں ذرا منہ کھول کر دکھائیں۔