34

حمزہ شہباز کے بوٹ پالش نہیں کر سکتا، زعیم قادری

مسلم لیگ ن کے رہنما زعیم قادری نےپارٹی سے بغاوت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ وہ حمزہ شہباز کے بوٹ پالش نہیں کرسکتے،وہ مالشیے نہیں اور سیاست کرکے دکھائیں گے۔

لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زعیم قادری نے حمزہ شہباز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ سن لو لاہور تمہارے اور تمہارے باپ کی جاگیر نہیں ہے . زعیم قادری نےمزید کہا کہ وہ این اے 133 سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑیں گے اور ان کی جنگ حمزہ شہباز سے ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے کارکن کی حیثیت سے عملی سیاست کا آغاز کیا، میرے خون میں مسلم لیگ تھی ہے اور رہے گی جبکہ میرے والد نے ایوب خان اور یحیٰ خان کے دور میں جیلیں کاٹیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے 5 سال پابند سلاسل رہا، 8 سال نواز شریف کا ترجمان رہا اور مسلم لیگ ن پنجاب کا سیکریٹری جنرل بھی رہا۔
2002 میں نواز شریف اور کلثوم نواز کا کورنگ امیدوار تھا جبکہ میری جگہ کچھ اور لوگوں کو آگے کر دیا گیا لیکن ایک لفظ نہیں کہا اور اس بار بھی میری جگہ کسی اور امیدوار کو آگے کر دیا گیاہے۔