53

پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری؛چین سرفہرست

اسلام آباد:رواں مالی سال 2017-18ءکے دوران ملک میں کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کے تحت چین سب سے بڑا سرمایہ کار ملک رہا ہے۔

مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان میں کی جانے والی ایف ڈی آئی میں چین کا حصہ 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران جولائی 2017ءمیں ملائیشیا کی جانب سے کی جانے والی ایف ڈی آئی چین سے زائد رہی ہے اور اس دوران ملائیشیا کے سرمایہ کاروں نے ملک میں 90 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔

اس طرح چین کے بعد ملائیشیا پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے جس کے سرمایہ کاروں کی جانب سے کی جانے والی ایف ڈی آئی کا تناسب مجموعی طور پر 8 فیصد رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مای سال کے دوران توانائی کے شعبہ میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی گئی جس کا تناسب 40 فیصد رہا ہے جس کے بعد تعمیرات کے شعبہ میں زیادہ سرمایہ کاری کی گئی۔

اسی طرح تیل و گیس کی تلاش اور پیداوار کے حوالے سے کی جانے والی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری تیسرے نمبر پر رہی ہے۔ ایجنسی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں